نواز شریف نے دیرینہ ساتھی چودھری نثار سے راہیں جدا کرلیں
منتظم
بدھ, ۲۸ فروری ۲۰۱۸
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین دہائیوں تک ساتھ رہنے والے دیرینہ ساتھی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے راہیں جدا کرلیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے منگل کو ہونے والے پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چودھری نثار کو مدعو نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق چودھری نثار کو اجلاس میں لانے کے لیے سابق وزیراعظم کو رات گئے تک قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم وہ اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے۔