میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف ہمارے قائد تھے، ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، راجہ ظفر الحق

نواز شریف ہمارے قائد تھے، ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، راجہ ظفر الحق

منتظم
بدھ, ۲۸ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی عاملہ کے اجلاس میں نواز شریف کو تاحیات قائد منتخب کئے جانے کے موقع پر رہنماوزیراعظم نواز شریف کے نعرے لگاتے رہے ۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے قرارداد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا کہ مرکزی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ قائد جمہوریت محمد نواز شریف ہمارے قائد تھے، ہیںاور رہیں گے ۔ جس پر شرکاء نے کھڑے ہو کر اوربھرپور تالیاں بجا کر اس کی توثیق اور تائید کی اور اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے بھی لگائے ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس قرارداد کی تائید کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں