بھارتی فورسز کی بلااشتعال گولہ باری، نوجوان شہید
منتظم
بدھ, ۲۸ فروری ۲۰۱۸
شیئر کریں
مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے شدید فائرنگ کے نتیجے میں آزاد جموں کشمیر میں ایک لڑکا شہید ہوگیا ۔کوٹلی کے اسسٹنٹ کمشنر ولید انور نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فورسز نے صبح ساڑھے 8 بجے شدید گولہ باری کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈھروتی ناری گاؤں میں ایک گھر پر بھارتی فورسز کی جانب سے ایک مارٹل شیل داغا گیا جس کی وجہ سے 13 سالہ زین ابراہیم جاں بحق ہوا۔