میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منشیات کیس میں چرس کھجور میں تبدیل، کرسٹل گرم مصالحہ بن گیا

منشیات کیس میں چرس کھجور میں تبدیل، کرسٹل گرم مصالحہ بن گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

منشیات کیس میں چرس کھجور میں تبدیل، کرسٹل گرم مصالحہ بن گیا، کراچی کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں عدالت نے تفتیشی افسر سے وضاحت طلب کرلی، عدالت نے آبزرویشن کیس کے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، استغاثہ کے مطابق ملزم سے کلاکوٹ پولیس نے ملزم غلام مصطفی کے قبضے سے تین کلو چرس اور تیس سو گرام کرسٹل برآمد کی گئی تھی، کیمیکل ایگزامنر نے جانچ کے بعد چرس اور کرسٹل کی تصدیق کی تھی، استغاثہ کے گواہان کی جرح کے دوران سیل شدہ کیس پراپرٹی کھولی گئی، وکیل صفائی نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ اشیا چرس نہیں کھجور ہے ، وکیل صفائی کے اعتراض پر عدالت نے کیس پراپرٹی کا معائنہ کیا، کیس پراپرٹی سے کھجور جیسی خوشبو آرہی ہے ، تفتیشی افسر نے کیس پراپرٹی مئی 2023 میں مال خانے میں جمع کروائی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں