میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تبت میں ڈیم بنانے کی خبر سے بھارتی ایوانوں میں ہلچل

تبت میں ڈیم بنانے کی خبر سے بھارتی ایوانوں میں ہلچل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

چینی حکومت نے پچھلے ماہ تبت کے دریائے یارلنگ زنگبو پر میدوگ ہائیڈرو پاور اسٹیشن نامی ڈیم بنانے کی منظوری دی یہ تکمیل کے بعد دنیا کا سب سے بڑا ڈیم ہو گا جس پہ 137 ارب ڈالرلاگت آئیگی اور یہ 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ یعنی پاکستان میں بجلی کی ضرورت سے بھی دوگنا زیادہ تاہم ڈیم بنانے کی خبر نے بھارتی حکومت کے ایوانوں میں ہلچل پیدا کر دی، وجہ یہ ہے کہ تبتی دریا بھارت میں داخل ہو کر ارونا چل پردیش میں سیانگ اور آسام میں برہم پترا کہلاتا ہے۔ یہ دونوں ریاستوں میں لاکھوں ایکڑ کھیت اور چائے کے باغات سیراب کرتا ہے، نیز بھارت دریا پر دو ڈیم بنا رہا ہے، چینی ڈیم بنا تو بھارت کو خدشہ ہے نہ صرف بھارتی کھیتوں کا وسیع رقبہ پانی سے محروم ہو گا بلکہ بھارتی ڈیم بھی بجلی پیدا نہیں کر سکیں۔ چینی ڈیم کو سخت خطرہ سمجھتے ہوئے بھارت نے چینی منصوبے کے قریب ہی دریائے سیانگ پر اپنا ڈیماپر سیانگ ہایڈروالیکٹرک پروجیکٹ بنانے کا اعلان کر دیا، یہ ڈیم تکمیل پر 10سے 12ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا یوں وہ پاک وہند کا سب سے بڑا ڈیم بن جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں