میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی عدالت فیصلے کے باوجود اسرائیلی کی بمباری، مزید 183 فلسطینی شہید

عالمی عدالت فیصلے کے باوجود اسرائیلی کی بمباری، مزید 183 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے بند نہ ہوسکے، صیہونی فوج کی بمباری سے ایک روز میں مزید 183 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کے شہر خان یونس میں الاقصیٰ یونیورسٹی، النصر، الامل اور الخیر ہسپتالوں کے قریب شدید لڑائی جاری رہی جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری اور فائرنگ کی گئی، نصیرت کیمپ پر حملے میں 11 فلسطینی جان کی بازی ہارگئے جبکہ النصر ہسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک شہادتوں کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 64ہزارسے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں