میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حب چیک پوسٹ سے منشیات کی ترسیل ناکام، ملزم گرفتار

حب چیک پوسٹ سے منشیات کی ترسیل ناکام، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان رینجرز (سندھ)اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے کراچی بلوچستان بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی کار سے دوران چیکنگ 12کلو گرام چرس، 4کلو گرام آئس اور 300گرام پاوڈر برآمد کر لیا جبکہ ملزم نیک محمد بعمہ کار گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم برآمد شدہ منشیات کوئٹہ سے کراچی لاکر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ گرفتار ملزم کو برآمد شدہ منشیات بمعہ کار مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں