میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کہتا تھا سب کو جیلوں میں ڈالوں گا،خان صاحب آج خود جیل میں ہے، بلاول بھٹو

کہتا تھا سب کو جیلوں میں ڈالوں گا،خان صاحب آج خود جیل میں ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نشانے پر لے لیا۔پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ خان صاحب کہتے تھے سب کو جیلوں میں ڈالوں گا آج خود جیل میں ہیں، کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا آج کہتے ہیں سب سے بات کرنے کو تیار ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم خان صاحب کو سمجھاتے رہے اگر گرفتار کرنا ہے تو مردوں کو کرو عورتوں کو نہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کو کہتے رہے کہ نفرت کی سیاست نہ کرو، انہوں نے سرپرائز کہہ کر اپنی ہی حکومت کو ختم کیا، آپ کو سرپرائز اب کیسا لگ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر خوش نہیں ہونا چاہیے۔ پی پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ جو قائد عوام کی بیٹی پر ظلم کرتے تھے ان کو اپنی بیٹی کو گرفتار ہوتے دیکھنا پڑا، اپنی حکومت میں سیاسی مخالفین کی بیٹیوں اور بہنوں کو گرفتار نہیں کروں گا، مخالف کی بہن بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنا بینظیر کی سیاست نہیں ہے، اس جماعت کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہی سب کچھ آپ کے ساتھ بھی ہوگا، آپ نے تین تین بار نواز شریف کو دیکھا آپ دکھائیں یہ کتنا سچا نواز ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں