میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس کی درخواست، فواد چودھری کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پولیس کی درخواست، فواد چودھری کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا۔ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجا نے فواد چوہدری کے ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجا کی جانب سے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ پراسیکیوٹر کی جانب سے فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق فواد چوہدری کا موبائل لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق فواد چوہدری کا فوٹوگرامیٹرک ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے بھی فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کو میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کرنے کا سختی سے حکم دیا جاتا ہے، فواد چوہدری کو 30 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔اس سے قبل سیشن کورٹ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست منظور اور پی ٹی آئی رہنما کی مقدمے سے ڈسچارج کی درخواست مسترد کردی تھی۔جس کے بعد فواد چوہدری کے وکلا نے ایک اور درخواست دائر کردی، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ہمیں اپنے موکل سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری کو ان کی فیملی سے بھی نہیں ملنے دیا جا رہا ہے، پولیس کو پابند کیا جائے کہ فواد چوہدری سے ملاقات کرائی جائے۔دوران سماعت فواد چوہدری کی طرف سے بابر اعوان اور فیصل چوہدری نے دلائل دیے جبکہ دوسری طرف سے پراسیکیوٹر اور الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دئیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں