پرویز الہٰی کا فواد چودھری کی اہلیہ سے رابطہ، اپنے بیان پر معذرت کر لی
جرات ڈیسک
هفته, ۲۸ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے فواد چودھری کی اہلیہ سے معذرت کر لی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنے بیان پر معذرت کی۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ فواد چودھری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ پرویز الہٰی کی معذرت پر حبا چوہدری نے مشکل وقت میں اظہار یکجہتی پر سابق وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری کے بعد پرویز الہٰی کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فواد چودھری کو دیر سے گرفتار کیا گیا، اگر پہلے گرفتار کر لیا جاتا تو ہمارا کام بن جانا تھا۔