مختیار کار قاسم آباد پر وکلاء کا تشدد، ریونیو ملازمین کا احتجاج جاری
شیئر کریں
مختیارکار قاسم آباد پر وکلا ء کا مبینہ تشدد، ریونیو ملازمین کا احتجاج جاری، سرکاری کام بند، آل سندھ ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ڈی آئی جی آفس تک ریلی، نعریبازی، وکلاء کی ریونیو افسران سے ملاقات، تنازع بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق، احتجاج موخر، تفصیلات کے مطابق مختیارکار قاسم آباد الطاف کوریجو پر اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد میں وکلاء کی جانب سے مبینہ تشدد کے خلاف ریونیو ملازمین نے تیسرے روز پر احتجاج جاری رکھتے ہوئے کام بند رکھا، آل سندھ ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کی کال پر ریونیو ملازمین نے سید سردار شاہ، سرفراز بھٹی، ماجد خاصخیلی، تنویر ملاح و دیگر کی قیادت میں شہباز بلڈنگ میں واقع احتجاجی کیمپ سے ڈی آئی جی حیدرآباد کے آفس تک ریلی نکال کر نعرہ بازی کی، روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے آل سندھ ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر سید سردار شاہ نے کہا کہ وکلاء کا وفد سرکٹ ہائوس آیا تھا جہان پر ریونیو افسران و ملازمین اور وکلاء میں تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا جس کے بعد احتجاج پیر تک موخر کردیا گیا ہے۔