میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرین پر پولیس تشدد کا نوٹس

وزیر اعظم کا ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرین پر پولیس تشدد کا نوٹس

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرین پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لے لیا، محکمہ داخلہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپربیان میں کہا کہ واقعہ کی رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نئے بلدیاتی قانون کیخلاف نکالی جانیوالی ریلی پر پولیس ٹوٹ پڑی تھی جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کی وجہ سے رکن سندھ اسمبلی سمیت کئی کارکنان زخمی ہوگئے، بھگدڑ سے ریلی میں شریک خواتین اوربچوں کی حالت غیر ہوگئی، جبکہ پولیس نے رکن اسمبلی سمیت درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا جنہیں رات گئے وزیر اعلی سندھ کے حکم پر رہا کر دیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کے دھرنے میں شامل نارتھ کراچی یوسی فائیو کے جوائنٹ آرگنائزر محمد اسلم بھی زخمی ہوئے جو رات گئے اسپتال میں انتقال کر گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں