میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترقی کیلئے ٹیکنالوجی گیپ دور کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

ترقی کیلئے ٹیکنالوجی گیپ دور کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، آن لائن ایجوکیشن اور سائبر سکیورٹی کے فروغ جبکہ سوشل میڈیا ٹولز کے مثبت استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو ملک انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جس رفتار سے اپنائے گا اسی رفتار سے ترقی کرے گا، مصنوعی ذہانت چوتھے صنعتی انقلاب کی بنیاد اور قوموں کی ترقی کا مستقبل ہے، پاکستان میں ترقی کیلئے ٹیکنالوجی گیپ کو دور کرنے کی ضرورت ہو گی، پاکستانی ہنرمندوں کی بیرون ملک مانگ بہت زیادہ ہے، اس کو پورا کرنے کیلئے جامعات کو ورچوئل تعلیم کے ذریعے طلباء کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہئے، سائبر حملوں کے تدارک کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں نیشنل آئیڈیا بینک کانفرنس کے قومی سطح کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں ٹیکنالوجی گیپ بہت زیادہ ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیکنالوجی سستی ہونے کے باوجود اس کو بروقت نہیں اپنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم کی افادیت سب پر عیاں ہے لیکن کورونا وبا کے دوران اس پر حقیقی معنوں میں توجہ دی گئی۔ یہ واضح رہے کہ جو ملک انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جس رفتار سے اپنائے گا وہ اسی رفتار سے ترقی کرے گا، اس شعبہ میں زیادہ سرمایہ کاری بھی درکار نہیں کیونکہ دنیا میں ایسی مثالیں موجود ہیں کہ بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برعکس چھوٹی کمپنیاں بھی بڑی کامیاب رہی ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں