میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات میں نئے سیکریٹری کی تعیناتی پرکھلبلی

محکمہ ماحولیات میں نئے سیکریٹری کی تعیناتی پرکھلبلی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ میں نئے سیکریٹری کی تعیناتی پر کھلبلی مچ گئی،نان کیڈر ڈی جی سیپا نعیم مغل نے بڑی بھیٹک لگا کر چہیتے افسران کے ساتھ سر جوڑ لئے، متوازی ڈاک کا نظام بھی غائب کروادیا ۔جراٗت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ نے گریڈ 21 کے افسر محمد حسن اقبال کو محکمہ ماحولیات ، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعینات کیا ہے، گریڈ 21 کے کیڈر افسر کی تعیناتی کے بعد سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل نے اپنے چہیتے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر ز منیر عباسی اور محمد کامران خان کے ساتھ سر جوڑ لئے، بڑی بھیٹک کئی گھنٹوں تک جاری رہے اور محکمہ ماحولیات کے دیگر افسران کو بھی ہنگامی طور پر طلب کیا گیا، ملاقات میں طئہ کیا گیا کہ زیر التویٰ تمام این او سیز منظور کی جائیں گی ، ملاقات کے بعد کیمسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان نے سیپا کا متوازی ڈاک نظام اپنی تحویل میں لے کر غائب کردیا ہے،متوازی ڈاک نظام میں ترقیاتی منصوبوں کی این او سیز کا رکارڈ اور مبینا طور پر وصولی کے اعداد و شمار درج ہوتے ہیں۔ محکمہ ماحولیات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ماضی میں سیکریٹری یا وزیر کی تبدیلی کے بعد متوازی ڈاک نظام نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل کا سابق فرنٹ مین حبیب اللہ اپنی ذاتی گاڑی میں لے کر غائب کرتے رہے ہیں، آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ثبوت سامنے آنے کے بعد ڈی جی سیپا نعیم مغل نے اہم معاملات حبیب اللہ سے واپس لے لئے اور یہ ذمیداری اپنے چہیتے افسر کیمسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان کے حوالے کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں