سندھ حکومت دہشت گردی کاحساب دیناپڑے گا خالد مقبول صدیقی
شیئر کریں
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیوایم کے جاں بحق کارکن محمد اسلم کی نماز جنازہ وتدفین کے بعد محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس حکومتی دہشتگردی کا حساب دینا پڑے گا۔ان کو 25 دن کے دھرنے سے نہیں کراچی کے وارثان کے دو گھنٹے کے احتجاج کا خوف ہے۔ہماری تحریک ہمیشہ پر امن رہی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ انقلاب لانے والے پرامن ہوتے ہیں رد انقلاب والے تشدد کا راستہ اپناتے ہیں۔ ایک ایسا وقت آرہا ہے جس میں آپ کو ذمہ داری سے چلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی محبت نے ہمیں روک رکھا ہے۔آج اسلم شہید بھائی کے بچے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہ لاوارث نہیں پورے ملک کو پالنے والے شہر کے وارث ہیں۔اب یہ شہر جتنا ظلم سہہ سکتا تھا کر چکا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اورکونسی اپوزیشن جماعت کے دفاتر بند اور گھروں پر چھاپے پڑتے ہیں؟۔ہزاروں نعروں کو دبانے کے لئے حکومتی مشینری حرکت میں رہتی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہپر امن احتجاج پر جب لاٹھی برستی ہے تو یہ ریاستی دہشتگردی کہلاتی ہے۔