میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ انگلش میں ، پٹواری خوب لڈیاں ڈالیں گے ،شہباز گل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ انگلش میں ، پٹواری خوب لڈیاں ڈالیں گے ،شہباز گل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم کے معاون شہباز گل نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ انگلش میں ہے ، سو پٹواری آج خوب لڈیاں ڈالیں گے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور اس کے حواری ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی 2019 ء کی رپورٹ کے پیچھے اپنے گندے گناہ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، قوم کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ یہ ن، پی پی اور فضل کی کرپشن کا گند ہے ، کیوں کہ رپورٹ کے لئے جو ڈیٹا استعمال ہوا وہ 2017ء ، 2018 ء اور 2019 ء میں پبلش ہوا۔ادھر دنیا بھر میں بدعنوانی اور دیانت داری پر عمل پیرا ممالک پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 2020 میں کرپشن بڑھی ہے ، 2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان کا سکور کم ہوا ہے ۔رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2020 میں پاکستان نے 100 میں سے 31 پوائنٹس حاصل کئے ، پاکستان کی رینکنگ میں 180 ممالک میں سے 124 واں نمبر ہے ، 2019 میں پاکستان کا سکور 32 تھا جبکہ 2019 میں پاکستان کا 120 واں نمبر تھا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ حکومت کو مقننہ، انتظامیہ اور پولیس کے شعبوں میں کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، کرپشن سے پاک ممالک میں دنیا بھر میں ڈنمارک اور نیوزی لینڈ سر فہرست رہے جبکہ شام، صومالیہ اور جنوبی سوڈان سب سے نیچے رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں