میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صبا سینما کے قریب خوفناک آتشزدگی ،دو فیکٹریاں جل گئیں

صبا سینما کے قریب خوفناک آتشزدگی ،دو فیکٹریاں جل گئیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے علاقے نیوکراچی میں صبا سینما کے قریب خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو فیکٹریاں جل گئیں، فائر بریگیڈ نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابوپالیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح نیو کراچی صبا سینما کے قریب واقع گتہ فیکٹری میںآگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے آگ نے برابر میں واقع تولیہ فیکٹری ذیشان کاٹن ملز کوبھی لپیٹ میں لے لیا۔فیکٹری میں ملازمین کا م کررہے تھے آتشزدگی کے باعث ملازمین نے فیکٹری کی چھت پر چڑھ کر جانیں بچائیں۔اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے عملے نے تمام ملازمیں کو بحفاظت ریسکیوکرلیا فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابوپالیا۔آتشزدگی کے باعث تولیہ فیکٹری میں رکھی مشینری کپڑا اور دھاگہ مکمل جل گئے ۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایاکہ دونو فیکٹریاں ایک ہی پلاٹ میں واقع تھیںفائر بریگیڈ حکام کے مطابق 4 فائر ٹینڈرز اور 5 واٹر بائوزرز کی مدد سے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا گیا ہے ۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ گتے کی فیکٹری میں لگی تھی، جس سے اطراف کی 2 فیکٹریوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔دوسری جانب فیکٹری مالک کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، فائر بریگیڈ تاخیر سے آگ بجھانے پہنچی۔تولیہ فیکٹری کے مالک نے بتایاکہ آگ گتہ فیکٹری میں لگی تھی جس نے ان کی فیکٹری کو لپیٹ میں لیا اس طرح گتہ فیکٹری کے مالک کا کہناتھاکہ آگ تولیہ فیکٹری میں لگی تھی جس نے ان کی فیکٹری کو لپیٹ میں لیاتاہم آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں