میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بختاور بھٹو کی رسم حنا ،مہندی لگانے میں پانچ گھنٹے لگے

بختاور بھٹو کی رسم حنا ،مہندی لگانے میں پانچ گھنٹے لگے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی اورچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹوزرداری کی رسم حنا بلاول ہائوس کراچی میں ادا کردی گئی،بختاور بھٹو کی مہندی ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے لگائی۔عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کے باعث تقریب میں بھٹو و زرداری خاندانوں کے انتہائی قریبی افراد اور دلہا کے نزدیکی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے مہمانوںکا استقبال کیا اور تمام وقت ان کے ہمراہ رہے ۔رسم حنا کے موقع پر بلاول ہائوس کو برقی قمقموں اور خوش رنگ پھولوں سے سجایا گیا تھا جب کہ مہندی کے حوالے سے مدھر دھنیں بھی بکھرتی رہیں۔ذرائع نے بتایاکہ رسم حنا میں شریک مہمانوں کی تواضع بریانی، قورمہ، فرائیڈ چکن اور حلوہ سے کی گئی تھی۔ بختاور بھٹو کی مہندی ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے لگائی۔ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے اس ضمن میں بتایاکہ بختاور بھٹو کو لگائی جانے والی مہندی اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے پہلے مجھے ٹپ دی اور اس کے بعد بل ادا کیا۔ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے بتایا کہ مجھے بختاور بھٹو نے کہا کہ ڈیزائن کیسا بھی بنائیں لیکن اس میں اجرک کا کچھ ڈیزائن لازمی ہو تو پھر میں نے ویسا ہی بنایا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مہندی لگانے کا سلسلہ سہہ پہر تین بجے شروع کیا تھا اور اسے مکمل کرتے ہوئے شب کے 9 بج گئے تھے یعنی کل پانچ گھنٹے لگے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں