میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اڑن طشتری کا معاملہ، محکمہ موسمیات کا بیان سامنے آ گیا

اڑن طشتری کا معاملہ، محکمہ موسمیات کا بیان سامنے آ گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

35ہزار فٹ کی بلندی پر پی آئی اے کپتان کی جانب سے دیکھی جانے والی غیر واضح شے کے معاملے پر محکمہ موسمیات کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات خالدملک کے مطابق تاحال اس معاملے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ واقعی اڑن طشتری تھی یا پھر کچھ اور لیکن محکمے کے پاس موسمیاتی صورت حال کو ناپنے کے لیے 2 مختلف بلون (غبارے )موجود ہیں، ایک قسم کا بلون 6 سے 7 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑان بھرنے کی استعداد رکھتا ہے جبکہ دوسرے قسم کا بلون ریڈیو سانڈے کہلاتا ہے جو کہ اونچی اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ 70 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑان بھر سکتا ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں ریڈیو سانڈے کے ذریعے موسمیاتی جانچ کا عمل بند ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں