قومی اسمبلی کا واقعہ افسوسناک ہے پی ٹی آئی ملک میں گالم گلوچ پھیلا رہی ہے، رانا ثنا ءاللہ
شیئر کریں
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے اور پی ٹی آئی ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے، اس حوالے سے ویڈیو موجود ہے امید ہے اسپیکر اس معاملے کا نوٹس لیں گے۔ پی ٹی آئی ملک میں گالم گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے، عوام نے ان کا ہرایجنڈا ناکام بنادیا تو یہ 2 نومبر کا ایجنڈا عدالت سے مکمل کرنا چاہتے ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں عدالت عظمیٰ پرپورا اعتماد ہے، عدالت عظمیٰ کے جج بہترین انسان اور بہترین جج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمیں انڈرپریشرلانا چاہتے ہیں لیکن ان لوگوں کا منفی ایجنڈا سپریم کورٹ سے برآمد نہیں ہوگا اور شیخ رشید سے متعلق بات کی جائے تو وہ عجیب رد عمل دیتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف اور حکومتی ارکان ایک بار پھر آپس میں الجھ پڑے تھے اور اس دوران دونوں طرف سے نہ صرف ہاتھا پائی ہوئی بلکہ مکے بھی چل گئے تھے۔