میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اجازت کے بغیر کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے پر پابندی

اجازت کے بغیر کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے پر پابندی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

بغیر اجازت کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی
کراچی میں کمرشل کرکٹ کیلئے پی سی بی اور آ ر سی اے کے کی اجازت ضروری ہوگی،پی سی بی

پی سی بی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے اجازت کے بغیر کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے پر پابندی عائد کردی۔ذرائع کے مطابق کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پی سی بی سے اجازت لینا ضروری ہوگا، بغیر اجازت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی نے کی جانب سے ڈیپارٹمنٹس کو انڈر 23 کی کرکٹ ٹیمیں بنانے کے لئے خط لکھ دیا گیا، ڈیپارٹمنٹل انڈر 23 قومی سطح پر ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں کمرشل کرکٹ کے لیے پی سی بی اور آ ر سی اے کے کی اجازت ضروری ہوگی، کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز اور سکورر پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں