میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مذاکرات کے لئے پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی،شیری رحمان

مذاکرات کے لئے پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی،شیری رحمان

Author One
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

نوڈیرو : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے تو پیشگی شرائط ختم کرنا ہوں گی۔

گڑھی خدا بخش بھٹو میں بینظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بینظیربھٹو نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ بھوک اور افلاس سے جنگ جاری ہے،تقسیم کی سیاست کا خاتمہ صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے، سیلاب سے سندھ میں بڑی تباہی ہوئی، بلاول بھٹو متاثرین کو گھر دے رہے ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ کسی کو مزاحمت کی سیاست کرنی ہے تو پیپلز پارٹی سے سیکھے، اگر انتشار سے بچنا ہے تو شرائط کے بغیر ٹیبل پر آئیں، بلاول بھٹو لانگ مارچ کیلیے نکلے تو ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا، ہم روتے نہیں، ورکرز کو چھوڑ کر نہیں بھاگتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں