میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یکم جنوری کو ملک بھر کے بینک بند رکھنے کا اعلان

یکم جنوری کو ملک بھر کے بینک بند رکھنے کا اعلان

Author One
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک نے یکم جنوری کو بینکس عوام کے لین دین کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ادارہ بدھ یکم جنوری 2025 کو بینک تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا لہذا، تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک بھی یکم جنوری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں