افغان معاملے پر پختونخوامیں جرگہ بنا کر آگے بڑھا جائے، اسد قیصر
Author One
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغان معاملے پر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر آگے بڑھا جائے۔
افغانستان کے معاملے پر اپنے وڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ موجودہ صورت حال پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ دونوں ممالک کو اس صورت حال کو مذاکرات اور سفارتی چینل کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا دینی و خونی رشتہ اور گہرے روابط ہیں۔ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
موجودہ صورت حال خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ افغانستان کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے اور خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر ان کی تجاویز کے مطابق معاملہ آگے بڑھایا جائے۔