میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا چیئرمین پی اے سی کیلیے پی ٹی آئی کو تیسرا خط

حکومت کا چیئرمین پی اے سی کیلیے پی ٹی آئی کو تیسرا خط

Author One
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد: حکومتی اتحاد کا چیئرمین پی اے سی کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی کی تشکیل مسلسل التوا کا شکار ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو تیسرا خط لکھ دیا۔

طارق فضل چوہدری نے خط میں لکھا ہے کہ پہلے دو خطوط میں آپ سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے 4 ممبران کا پینل مانگا تھا لیکن دس ماہ گزرنے کے باوجود اپوزیشن نے ابھی تک پینل نہیں بھجوایا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت چیئرمین پی اے سی کا عہدہ اپوزیشن کو دینا چاہتی ہے تاکہ خود احتسابی کا عمل صاف و شفاف رہے، حکومتی اتحاد کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے لئے سنجیدہ کوشش کی گئی، چار ناموں پر مشتمل پینل منگوانے کا فیصلہ حکومتی اتحاد کا مشترکہ ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بطور حکمران جماعت چیف وہپ مجھ پر اتحادی جماعتوں کا دباو ہے، حکومت اور اتحادی چیئرمین پی اے سی کیلئے جلد از جلد انتخاب کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے، آپ کو ایک بار پھر آخری موقع کے طور پر گزارش ہے کہ 7 دن میں پینل بھجوایا جائے۔

نہوں نے کہا کہ اگر پینل 7 دنوں میں نہ بھیجا گیا تو حکومتی اتحاد مل کر چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ کرے گا، پی اے سی چیئرمین کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں