میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملکی معیشت میں اہم پیشرفت,  سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ملکی معیشت میں اہم پیشرفت, سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Author One
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی: ملکی معیشت کیلئے ایک اور اچھی خبر، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔سندھ کے علاقے سجاول میں شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس اور ہلکے تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ کی انتظامیہ نے قدرتی ذخائر کی دریافت سے متعلق معلومات پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کردی ہیں۔

خط کے مطابق شاہ بندر بلاک میں جھم ایسٹ ایکس ون سے یومیہ 10 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس ذخائر مل رہے ہیں، جھم ایسٹ ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 150بیرل سے زائد ہلکے تیل کے ذخائر بھی حاصل کیے جارہے ہیں۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنوئیں سے حاصل ہونے والے قدرتی ذخائر کا پریشر 2800 پانڈ فی مربع انچ ہے، شاہ بندر فیلڈ سے گیس سجاول پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے سوئی سدرن سسٹم میں شامل ہورہی ہے۔

خط کے مطابق شاہ بندر فیلڈ میں پی پی ایل کا حصہ 63فیصد اور ماری پیڑولیم کا حصہ 32 فیصد ہے، شاہ بندر میں سندھ انرجی ہولڈنگ کا 2.5 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کا بھی 2.5فیصد شئیر ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں