میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعلیٰ امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

وزیر اعلیٰ امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو اسلام اباد میں احتجاج کے معاملے پر سماعت ہوئی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کا اشتہار جاری کر دیا۔عدالت نے حسن ابدال پولیس کو ملزم کے اشتہار کی تعمیل کروانے اور رپورٹ 21جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلی کے پی کا اشتہار تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمہ میں جاری کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں