میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدلیہ کی ذمہ داری قانون کی تشریح اور بنیادی حقوق کا تحفظ ہے ،چیف جسٹس

عدلیہ کی ذمہ داری قانون کی تشریح اور بنیادی حقوق کا تحفظ ہے ،چیف جسٹس

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ کو قانون کی تشریح اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری دی گئی ہے ، عدلیہ انصاف کی فراہمی میں بار کی معاونت پر انحصار کرتی ہے ۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مختلف بار ایسوسی ایشنز سے ملاقات کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ عدلیہ انصاف کی فراہمی میں بار کی معاونت پر انحصار کرتی ہے ، عدلیہ کو قانون کی تشریح اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وکلاء برادری انصاف کی بروقت و موثر فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے چیلنجز کا مقابلہ کرے ، انہوں نے کہا کہ نظام انصاف میں وکلاء برادری کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ وکلاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کیلیے جوڈیشل اکیڈمی تربیت فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ لاء کمیشن انصاف تک رسائی پروگرام کے ذریعے سہولیات کیلیے بار ایسوسی ایشنز کو دس لاکھ تقسیم کرے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بار ایسوسی ایشنز کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کو ویڈیو لنک سہولت کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں