میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،ریحان الائچی سسٹم نے گڈاپ ٹاؤن میں پنجے گاڑ دیے

سندھ بلڈنگ ،ریحان الائچی سسٹم نے گڈاپ ٹاؤن میں پنجے گاڑ دیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو چلانے والے ریحان الائچی پٹہ سسٹم نے گڈاپ ٹاؤن میں پنجے گاڑھ دیے ہیں ، غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے والے 3 افسران کھلم کھلا عدالتی حکم عدولی کررہے ہیں ۔ ذمہ دارذرائع کے مطابق ضلع غربی کے گڈاپ میں عدالتی حکم کے برخلاف خلا ضابطہ غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، پلاٹ نمبر R795.15 A3 پلاٹ نمبر 9 11B رونق شیریں کے برابر میں ناجائز تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ،ذرائع کے مطابق ناجائز تعمیرات میں ملوث افسران کو شکایات کے باوجود غیر قانونی امور کو مکمل کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر آصف رضوی ، ڈپٹی ڈائریکٹر عارف زیدی اور بلڈنگ انسپکٹر ماجد مگسی بھی شامل ہیں ، ناجائز تعمیرات کے لیے فی عمارت لاکھوں روپے وصول کرنے والے ان ایس بی سی اے افسران کو ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں انتہائی اہمیت حاصل ہے ، یہی وجہ ہے کہ بددیانت افسران ہمیشہ کی طرح اپنے خلاف ناصرف محکمہ جاتی کارروائیوں کو رکوالیتے ہیں بلکہ اپنے جیسے دیگر ہمنوا بدعنوان افسران وملازمین کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں