میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد ،گرانٹ کی عدم منظوری ، پانی وسیوریج کا نظام مفلوج ہونے کا خطرہ

ادارہ ترقیات حیدرآباد ،گرانٹ کی عدم منظوری ، پانی وسیوریج کا نظام مفلوج ہونے کا خطرہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ادارہ ترقیات کو گرانٹ جاری کیے جانے کی درخواست سندھ حکومت نے مسترد کردی ، جس کے بعد سے ادارے میں انتظامی و معاشی بحران ہے ، ملازمین کو 4 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ، ڈائریکٹر جنرل آفس سے غائب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کی جانب سے گرانٹ کی درخواست کوسندھ حکومت نے مسترد کردیا ہے ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے ادارے میں معاشی بحران کو جواز بنا کر سندھ حکومت کو گرانٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی، دوسری جانب حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت اس کے ذیلی ادارے واسا کے سینکڑوں ملازمین چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ، ڈائریکٹر جنرل زاہد شر نے آفس سے غائب ہیں ، جس کے باعث ادارہ معاشی و انتظامی تباہی کا شکار ہے، ڈائریکٹر جنرل واجبات کی وصولی سمیت دیگر معاملات ٹھیک کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، ادارہ ترقیات کے ملازمین کے مطابق ڈائریکٹر جنرل زاہد شر نے ادارے کو تباہی کی جانب دھکیل دیا ہے، ملازمین کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹایا نہیں گیا تو شہر میں پانی و سیوریج کا نظام مفلوج ہوسکتا ہے ، ، واضع رہے کہ کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ڈی جی زاھد شر کی کارکردگی پر پہلے ہی عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے لیٹر لکھ چکے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں