میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد ،غیرقانونی تعمیرات میں سندھ بلڈنگ کنٹرول کا شعبہ ڈیمولیشن ملوث

حیدرآباد ،غیرقانونی تعمیرات میں سندھ بلڈنگ کنٹرول کا شعبہ ڈیمولیشن ملوث

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ / شاہنواز خاصخیلی ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے شعبہ ڈیمولیشن کی کالی بھیڑوں نے لطیف آباد میں غیرقانونی تعمیرات کرنے والی مافیا سے گٹھ جوڑ قائم کررکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آباد میں غیرقانونی تعمیرات شعبہ ڈیمولیشن کی کمائی کا ذریعہ بنا ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے حیدرآباد کے شعبہ ڈیمولیشن کے افسران حیدرآباد کے مختلف علاقوں سمیت لطیف آباد میں غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کررہے ہیں ، ذرائع کے مطابق غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم نامہ بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، ماہانہ وصولی کے لیے پرائیوٹ ملازمین رکھے گئے ہیں ، جو غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی بھی کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اور ریجنل ڈائریکٹر کے نام پر بھاری رقم وصول کی جاتی ہے ، لطیف نمبر 7،2 6،8، 11 سمیت دیگر یونٹس میں 120، 180 گز اور 200 گز کے چھوٹے رہائشی پلاٹس پر قائم گھروں کو منہدم کرکے دو ، تین منزلہ پرائیویٹ کمرشل عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں ، ذرائع کے مطابق لطیف آباد اس وقت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے شعبہ ڈیمولیشن کے لیے سونے کی کان بنا ہوا ہے ، روزانہ کی بنیاد پر وصولی کی جاتی ہے، لطیف آباد میں غیرقانونی تعمیرات کی تفصیلات جلد ہی منظر عام پر لائی جائیں گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں