ٹکٹوں کی تقسیم ، پی پی خواتین ونگ کی کارکنان بپھر گئیں
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پیپلزپارٹی خواتین ونگ کے ٹکٹ کی تقیسم پراعتراضات سامنے آگئے کوئٹہ میں پی پی خواتین ونگ کی صوبائی اور ضلعی عہدیداروں کی ویڈیوز وائرل ہوگئی حنا گلزار نے دعوی کیا کہ پارٹی میں جن کی رکنیت ہی نہیں ان کو ٹکٹ دیا گیا ہے ،نرگس مصطفی نے دعوی کیا کہ پارٹی میں رہنماوں نے خواتین ٹکٹ اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کیے ، خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کارکنوں کو گھروں سے ہم نکالیں۔ سڑکیں ہم بلاک کریں لیکن خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ ملے تو وڈیرے اورخان کی بیویوں کو۔پیپلزپارٹی بلوچستان کی خواتین عہدیدار مخصوص نشستوں کی فہرست میں نظرانداز ہونے پر پھٹ پڑیں۔بلوچستان سے سندھ کی خواتین کولینے کا بھی شکوہ کیا ۔بلاول بھٹو سے فہرستوں پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔