میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر موبائل مارکیٹ میں آ تشزدگی ،کروڑوں کا نقصان

صدر موبائل مارکیٹ میں آ تشزدگی ،کروڑوں کا نقصان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوگیا ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 10 گاڑیوں کی مدد سے موبائل مال کی آگ پر قابو پایا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، آگ سے موبائل فون کی متعدد دُکانوں کو نقصان پہنچا ۔ آتشزدگی کے سبب دُکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا مال جل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام نے کہا کہ شاہجہان مارکیٹ، بسم اللہ مارکیٹ اور متصل مارکیٹ میں بھی آگ لگی تھی۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، مارکیٹ میں تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ پھیلی اور دکان کے ساتھ دکان ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آگ پھیلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں