میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بینظیر کے قاتلوں اور منصوبہ بندی کرنے والوں کوسامنے لایا جائے، حافظ نعیم

بینظیر کے قاتلوں اور منصوبہ بندی کرنے والوں کوسامنے لایا جائے، حافظ نعیم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام چاہتے ہیں کہ یہاں بلدیاتی الیکشن ہوں جو ان کا آئینی حق ہے، ہم چیف جسٹس پاکستان کو اس حوالے سے خط لکھیں گے۔کراچی میں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل صوبائی حکومت نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، کہا گیا کہ حلقہ بندیاں کرنی ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خط میں حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کا جواز بتایا گیا ہے، یہ خوف کھاتے ہیں کہ ہار جائیں گے، ان کے سسٹم میں شامل نہیں کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں الیکشن سے بھاگتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ مل بانٹ کر کھاتے رہیں، ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ الیکشن ہوں لیکن بارشوں کو جواز بنا کر ملتوی کر دیے گئے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آپ ہم سے خوف کیوں کھا رہے ہیں، الیکشن کرائیں، الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ اس معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلائے، شفاف الیکشن کرائے، جو جیتے گا ہم اسے مبارک باد دیں گے۔انہوںنے کہا کہ گوادر اور بلوچستان کے عوام کی پریشانیوں کو حکومت کو دور کرنا چاہیے۔امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی برسی پر ایک مرتبہ پھر اظہارِ تعزیت کرتے ہیں، 15 سال میں ان کے قاتل پکڑے جا سکے نہ صحیح سے تفتیش ہو سکی۔انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں اور منصوبہ بندی کرنے والوں کو سامنے لایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں