میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

جرات ڈیسک
منگل, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست شبیر اسماعیل ایڈووکیٹ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔ عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں صدر مملکت، گورنر، وزیراعلیٰ، اسپیکر، وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے آئین میں وقت کی قدغن نہیں، تحریک عدم اعتماد کے لیے آئین میں چار سے سات یوم کا وقت دیا گیا ۔ درخواست میں بتایا گیا کہ گورنر نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ کر آئین کے آرٹیکل 10 اے اور اسمبلی رولز کی خلاف ورزی کی، گورنر کو وزیراعلیٰ اور کابینہ کو ہٹانے کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ موقف میں بتایا گیا کہ گورنر نے وزیراعلیٰ اور کابینہ کو عہدوں سے ہٹا کر متعصب، بدنیتی پر مبنی یکطرفہ کارروائی کی، انہوں نے غیرآئینی اور غیرقانونی اقدامات کر کے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے گورنر کو فوری عہدے سے ہٹا کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور گورنر کے سیشن بلانے اور وزیراعلی، کابینہ کو تحلیل کرنے کے احکامات کالعدم قرار دیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں