میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق نے ملک کو دیوالیہ کردیا،وزیراعلیٰ

وفاق نے ملک کو دیوالیہ کردیا،وزیراعلیٰ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی الیکشن آئندہ برس فروری یا مارچ میں کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے۔گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے اور اب ملک میں ایسا وقت آگیا ہے کہ گھروں میں دو وقت کا کھانا بھی نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا آنا ہی نہیں چاہیے تھا۔انہوں نے 2023 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے کامیاب ہوکرملک میں حکومت بنانے کی پیش گوئی بھی کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ریسکیو 1122 طرز کی سروس شروع کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہرسال کی طرح پیپلزپارٹی نے کل جلسہ عام کا اہتمام کیا ہے، آصف زرداری طبیعت خرابی کی وجہ سے جلسہ عام میں شرکت نہیں کریں گے، عوام کی طاقت کی مدد سے آصف زرداری نے حکومت گرانے کی بات کی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آصف زرداری نے خود دیکھا ہے کہ لوگ اس حکومت سے تنگ ہیں اسی لیے آصف زرداری نے عوام کی مدد سے اس حکومت کو گرانے کی بات کی۔مراد علی شاہ نے کہاکہ ملک میں ایسا وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو 2وقت کا کھانا نہیں مل رہا، وفاقی حکومت نے ملک کا دیوالیہ کردیا ہے، جنوری کے پہلے ہفتے میں سی ای سی کا اجلاس ہوگا، الیکشن کمیشن سے فروری مارچ میں بلدیاتی انتخابات کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس حکومت کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی بنے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں