میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بے رحم بلڈر مافیانے قبرستان بھی نہیں چھوڑا،حبیب ریزیڈنسی پلازہ کی کھدائی میں انسانی باقیات نکل آئیں

بے رحم بلڈر مافیانے قبرستان بھی نہیں چھوڑا،حبیب ریزیڈنسی پلازہ کی کھدائی میں انسانی باقیات نکل آئیں

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز ) حیدرآباد میں بے رحم بلڈر مافیا نے قبرستان کو بھی نہیں چھوڑا، ڈیپلائی کالونی میں حبیب ریزیڈنسی پلازہ تعمیر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات نکل آئیں، بی رحم بلڈر مافیا کی باقیات کی بے حرمتی، بلدیہ پولیس باقیات کی ایدھی کے حوالے کرکے جان چھڑوا لی، اہل محلہ کا بلڈر عبدالغنی میمن کے خلاف احتجاج، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بے رحم بلڈر مافیا نے قبرستان کو بھی نہیں بخشا، پلازہ تعمیر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد ہوگئیں، بلدیہ تھانے کے حدود میں ڈیپلائی میمن کالونی کے قریب بلڈر عبدالغنی میمن کے پروجیکٹ حبیب ریزڈنسی پلازہ کی تعمیر کی تعمیر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد ہوئیں جس پر اہل محلہ نے جمع ہوکر کام بند کروا کے پولیس کو اطلاع دی، بلدیہ پولیس نے انسانی باقیات کی بے حرمتی کو نظرانداز کرتے ہوئے انسانی باقیات کو وین میں لاد کر ایدھی والوں کے حوالے کر آئی، ایدھی رضاکاروں نے باقیات کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا، دوسری جانب اہل محلہ نے انسانی باقیات کی بے حرمتی اور بلڈر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پلازہ قبرستان پر قبضہ کرکے بنایا جا رہا ہے جبکہ پولیس بااثر بلڈر کی پشت پناہی کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق قاسم آباد کے قدیم قبرستانوں پر بلڈر مافیا نے قبضے کرکے بڑی بڑی عمارتیں کھڑی کردی ہیں جبکہ حیبیب ریزڈنسی پلازہ بھی قبرستان کے حصے پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں