میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا

کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہرقائدمیں گیس کابحران سنگین صورتحال اختیارکرگیا،خواتین کیلئے گھروں میں کھانا پکانا دشوارجبکہ صنعتکاروں کیلئے بھی آرڈرز مکمل کرنا مشکل ہو گئے ۔کراچی کو گیس کی قلت کا سامنا ہے ، خواتین کو گھروں میں کھانا بنانا مشکل ہوگیاہے ، کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے گیس غائب رہتی ہے اور جہاں گیس آتی ہے پریشر اتنا کم آتاہے کہ کھانا پکانے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں، خواتین کھانا تو جیسے تیسے پکا لیتی ہیں لیکن روٹی نہیں بن پاتی، اسی لئے شہری تنور سے روٹی خریدنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب گیس کی قلت کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ بھی رک رہاہے ، صنعتوں میں بھی صورتحال یہ ہے کہ کئی کئی گھنٹے گیس نہیں آتی یا پھربہت کم پریشر آتاہے ۔صنعتکاروں کا کہناہے کہ ہیں اس صورتحال میں ان کیلئے بیرون ملک سے آئے آڈر مکمل کرنا مشکل ہوگیاہے ، شہری اور صنعتکار سب ہی یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ گیس مکمل پریشر کے ساتھ بحال کی جائے ان کی زندگی پرسکون ہوسکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں