میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سال 2020 کے بہترین لگژری جہازوں کی فہرست جاری

سال 2020 کے بہترین لگژری جہازوں کی فہرست جاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

معروف امریکی جریدے فوربز نے سال 2020 کے لیے بہترین لگژی جہازوں کی فہرست جاری کر دی۔بل گیٹس کی مالی معاونت سے ہالینڈ کی کمپنی کا تیار کردہ بحری جہاز کوسموس کو فوربز نے 2020 کا بہترین انتخاب قرار دے دیا۔265فٹ لمبے اورہائیڈروجن سے چلنے والے بحری جہاز میں لگژری ہوٹلز اور کمروں کے علاوہ ٹاپ پر ہیلی پیڈ بھی موجود ہے ۔جہاز میں المونیم کا استعمال ہوا ہے جس سے یہ سمندر میں انتہائی تیزرفتاری سے سفر کرسکتا ہے ۔ بل گیٹس کی اس لگژری کشتی کی قیمت 99 ارب پاکستانی روپے ہے ۔دلکش بزنس جیٹ اور اس کی میچنگ اسپورٹس کار کی جوڑی بھی فوربز فہرست میں شامل ہے۔ برازیلین کمپنی کیجہازاور جرمن کارکی جوڑی کی قیمت گیارہ ملین ڈالرز ہے ۔اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال کی بحری کشتی سنریف 80 بھی فوربز فہرست میں شامل ہے ، اسی فٹ لمبی کشتی چوبیس ناٹ کی اسپیڈ سے چلتی ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیلی کاپٹر بھی فہرست میں شامل ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں