میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھرمیں 4 ہزار 149 غیر قانونی پیٹرول پمپس کا انکشاف، رپورٹ وزیراعظم کوپیش

ملک بھرمیں 4 ہزار 149 غیر قانونی پیٹرول پمپس کا انکشاف، رپورٹ وزیراعظم کوپیش

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک میں 4 ہزار 149 غیر قانونی پیٹرول پمپس کا انکشاف ہوا ہے ، ایف بی آر نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔ ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف آپریشن کی تیاری کرلی ہے ، جس کے بعد غیرقانونی پیٹرول پمپس ختم کیے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایاکہ بلوچستان میں 2 ہزار 309 غیر قانونی پیٹرول پمپس ہیں، پنجاب میں 1 ہزار 364 غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں۔خیبرپختونخوا میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کی تعداد 344 ہے جبکہ سندھ میں 132 غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ آپریشن سندھ، پنجاب، کے پی کے سرحدی اضلاع سے شروع کیا جائے گا، ملک میں غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل کئے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت نوٹسز جاری کیے جائیں گے ، غیر قانونی پیٹرول پمپس بحق وفاقی حکومت ضبط کئے جائیں گے ۔غیر قانونی پیٹرول پمپس کی ایف آئی آر بھی درج کی جاسکے گی جبکہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف آپریشن کیلئے مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی ضروری ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں