میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں نے کبھی نہیں کہا ''پاکستان کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتا''محمد عامر

میں نے کبھی نہیں کہا ''پاکستان کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتا''محمد عامر

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کرکٹر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ ”پاکستان کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتا”۔تفصیلات کے مطابق پیسر کے بارے میں محمد حفیظ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا یہ عامر کا ذاتی فیصلہ ہے اس کا احترام کرنا چاہیے ،اگر کوئی پاکستان کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا تو نہ کھیلے ، اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہوں گا۔سوشل میڈیا پر آل رائونڈر کا بیان سامنے آنے پر محمد عامر نے جواب دیا کہ بھائی آپ غلط کہہ رہے ہیں، میں نے کبھی نہیں کہا کہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتا بلکہ یہ کہا تھا کہ اس مینجمنٹ کے تحت قومی ٹیم کیلئے نہیں کھیل سکتا، آپ پاکستان کیلئے اچھا کھیل رہے ہیں اس سے لطف اندوز ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں