میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ،حکومتی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ،حکومتی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت کی نظر ثانی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمی کے رجسٹرار آفس نے نظر ثانی درخواست پر نمبر الاٹ کر دیا اور اس پر آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔وزارت دفاع کی جانب سے دائر نظرثانی کی اپیل 26 صفحات پر مشتمل ہے جس میں 28 قانونی نکات اٹھائے گئے ۔درخواست میں درج ہے کہ وفاقی حکومت نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوسری مدت کے لیے آرمی چیف بنانے کا فیصلہ ضمیر کے مطابق کیا۔ متن میں درج ہے کہ 28 نومبر کو اٹارنی جنرل نے آرمی چیف کی تقرری کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا اور 28 نومبر کو سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی کو قانون سازی سے مشروط کر کے معاملہ نمٹا دیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ دائرہ اختیار سے باہر اور غیر قانونی ہے ، فیصلے میں آئین کے کئی نکات سے صرف نظر کیا اور فیصلے میں کئی سقم موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں