میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ زیب قتل کیس، ملزمان کی رہائی کیخلاف سول سوسائٹی میدان میں‌آگئی

شاہ زیب قتل کیس، ملزمان کی رہائی کیخلاف سول سوسائٹی میدان میں‌آگئی

منتظم
بدھ, ۲۷ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتوں میں کچھ مشکوک محسوس ہوا جس کی وجہ سے جوتا واپس نہیں کیا گیا۔ترجمان کے مطابق کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے کی چھان بین کی جا رہی ہے، کلبھوشن کی اہلیہ کو متبادل جوتا فراہم کردیا گیا تھا،مشکوک ہونے پر جوتے کی تحقیق کی جا رہی ہے جبکہ کلبھوشن کی اہلیہ کا تمام سامان اور جیولری واپس کر دی گئی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ کا صرف جوتا رکھا گیا ہے، کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتے میں میٹل کی کوئی چیز تھی، میٹل کی انکوائری کی جا رہی ہے کہ وہ ریکارڈنگ چِپ تھی یا کیمرہ ۔دریں اثناء پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔پاکستان نے بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ترجمان دفتر خارجہ اور ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو تھمایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں