میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طاہرالقادری کی مصطفی کمال کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت، حامی بھرلی

طاہرالقادری کی مصطفی کمال کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت، حامی بھرلی

منتظم
بدھ, ۲۷ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ داکٹر طاہرالقادری نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں 30 دسمبر کو شیڈول اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے 24 دسمبر کے جلسے کی کامیابی پرمبارکباد دی اور30 دسمبرکولاہورمیں ہونے والی آل پارٹیزکانفرنس (اے پی سی)میں شرکت کی دعوت دی، جس پر مصطفی کمال نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔واضح رہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹائون پر قائم جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کا جائزے سمیت مشاورت کے لیے 28 دسمبر کو اے پی سی بلانے کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد میں اس کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں