میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بشری بی اور علی امین پولیس کے ہاتھ نہیں لگے

بشری بی اور علی امین پولیس کے ہاتھ نہیں لگے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد میں بلیو ایریا میں خیبر چوک کے قریب پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا، تاہم آخری اطلاعا ت تک پولیس کے ہاتھ بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور نہیں لگے۔ جبکہ کچھ کارکن بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے ، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور ڈی چوک ایریا سے فرار ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق دونوں ایک ہی گاڑی میں فرار ہوئے ، تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین کس طرف گئے ۔بشری بی بی کے پی ہاؤس پہنچی تو پہلے سے موجود اہلکار حراست میں لے لیں گے ، علی امین اگر بشری بی بی کے ساتھ ہوئے تو انہیں بھی حراست میں لیا جائے گا۔سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ قافلے میں لوگ منتشر ہوگئے ، جبکہ جناح ایونیو کو پولیس نے مظاہرین سے خالی کروا لیا ہے اور احتجاجی مظاہرین کو خیبر پلازہ سے آگے تک دھکیل دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں