سندھ بلڈنگ ،افسران نے نارتھ کراچی میں پنجے گاڑ لیے، ناجائز تعمیرات بے قابو
شیئر کریں
ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی میں بھی ڈپٹی ڈائریکٹر نجم الدین قریشی کے کالے کرتوت منظرعام پر آنے لگے ہیں ۔موصوف نے ماضی میں بھی تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھا کر گلشن اقبال میں بغیر نقشوں اور منظوری کے تعمیرات سے کروڑوں روپے اینٹھ لئے ۔ نارتھ کراچی میں تعیناتی کے بعد بھی خطیر رقوم بٹورنے کے بعد ناجائز تعمیرات کی سرپرستی شروع کر رکھی ہے۔ جرأت سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈی ڈی نجم الدین قریشی نے اے ڈی خاور حیات سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاطف شیروانی کو غیر قانونی تعمیرات سے کروڑوں روپے بٹورنے کا ٹاسک دے رکھا ہے جسے پورا کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کے نام پر وصولیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، جس سے ڈی جی عبدالرشید سولنگی لا علمی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بلڈنگ افسران نے خطیر رقم بٹورنے کے بعد نارتھ کراچی سیکٹر 9 کے پلاٹ نمبر R182 اور R420 پر بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات شروع کروا دی ہیں۔