میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روس کی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے طالبان کو نکالنے کی یقین دہانی

روس کی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے طالبان کو نکالنے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

روس کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار سرگئی شوئیگو نے طالبان کو روسی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے جلد نکالنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار سرگئی شوئیگو نے کابل میں ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان وفد سے ملاقات کی۔افغان نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور عبدالغنی برادر کا کہنا ہے کہ روس کا کہنا ہے کہ جلد طالبان کا نام ماسکو کی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔عبدالغنی برادر کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرگئی شوئیگو نے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے جلد ہی افغانستان کا نام روس کی بلیک لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔دوسری جانب روسی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سرگئی شوئیگو نے افغانستان کے ساتھ تعمیری سیاسی تعلقات پر بات چیت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں