میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ریحان الائچی کا متبادل کرپٹ نظام بے لگام

سندھ بلڈنگ، ریحان الائچی کا متبادل کرپٹ نظام بے لگام

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کاریحان الائچی کا متبادل نظام شہزاد آرائیں کے پٹہ سسٹم سے زیادہ بھیانک شکل اختیار کرنے لگا۔انتہائی دلیری اور کسی بھی قسم کے احتساب کے خوف سے بالا ہو کر سندھ بلڈنگ کے کرپٹ افسران نے گلی گلی اور محلے محلے میں مال بناؤ پالیسی کے تحت تعمیراتی لاقانونیت کی کھلی اجازت دے دی۔ ماضی کی دہشت گردی کی بدترین روایتوں کی شکست خوردہ مخصوص سیاسی جماعت سے تحفظ پانے والے ریحان الائچی نے مختلف علاقوں میں اپنے ہرکارے اور مہرے بٹھانا شروع کردیے۔ جس کے نتیجے میں غیر قانونی تعمیرات میں تیزی آ گئی ہے۔ خودسندھ بلڈنگ کے افسران بھی جس کا جہاں بس چل رہا ہے وہاں بھاری رشوتیں وصول کر کے بلڈرز مافیا کی غیر قانونی تعمیرات کے رکھوالے بن گئے ہیں۔ جب کہ تمام احتسابی اور نگران ادارے اس پوری صورت حال سے بالکل لاپروا دکھائی دیتے ہیں۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق مخصوص سرپرستیوں میں کام کرنے والاکرپٹ ترین افسر ریحان الائچی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ افسران کی لگام اپنے وفادار لوگوں کے ہاتھوں میںتھما دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ناظم آباد رضویہ اور عثمانیہ کالونی کی ذمہ داری جاوید بکک کو سونپ دی گئی ہے۔ جو ریحان الائچی کی نمائشی انہدامی کارروائیوں کے بعد اب بھاری رقوم لے کر غیر قانونی تعمیرات کی کھلی اجازت دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاوید بکک نے ناظم آباد 2 نمبر کی وصولی کیلئے عبدالغنی (المعروف ایف بی آر)کو مقرر کر دیا ہے۔ جاوید بکک کی نگرانی میں پلاٹ نمبر 2G 7/7 ، پلاٹ نمبر 2E،5/11، 2A ، 2/7، پلاٹ نمبر 2F 3/1 پلاٹوں پررہائشی علاقے میں کمرشل پورشن یونٹ کی غیر قانونی تعمیرات دن کے اجالے میں تیزی سے جاری ہیں۔جاوید بکک جنہیں بھاری رشوت کے بعد سندھ بلڈنگ کے افسران بالا کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہ ہونے کا یقین دلا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں پہلے نمائشی انہدامی کارروائیاں کر ریحان الائچی کے سسٹم نے اضافی وصولیاں کیں اور اب نہ ٹوٹنے کی ضمانت کے ساتھ اُنہیں ہر قسم کی تعمیرات کی درپردہ اجازت دے دی ہے۔ نئے سسٹم میں ریحان الائچی کو ہر قسم کی من مانیوں کی آزادی حاصل ہے۔جبکہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو اور مبین جمانی نے اس پر آنکھیں موند رکھی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ریحان الائچی کے زیر سرپرستی جاوید بکک کی نگرانی میں رہائشی علاقوں میں کمرشل گراؤنڈ پلس چار ،پلس ملٹی یونٹس کی کمرشل تعمیرات نہ صرف جاری ہیں بلکہ متعدد عمارتوں میںقوانین کے بر خلاف اضافی منزلیں فلورملٹی یونٹس شاپس کی تعمیرات کا کام بھی آخری مراحل میں داخل ہے ۔ شہر قائد کے انفراسٹرکچر پر بوجھ بننے والی ان غیرقانونی تعمیرات پر مفادات کا ٹکراؤ رکھنے والے اور ناجائز تعمیرات کی تاریخ رکھنے والے بلڈر وزیربلدیات مبین جمانی اور ڈی جی ایس بی سی اے اسحق کھوڑو نے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں