میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد ،ڈائریکٹر جنرل زاہد شر ناکام

ادارہ ترقیات حیدرآباد ،ڈائریکٹر جنرل زاہد شر ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد ،ڈائریکٹر جنرل زاہد شر انتظامی طور پر ناکام، موسم سرما کی پہلی بارش، شہر سے پانی کی آب نکاسی نہ ہو سکی، ڈی جی سمیت متعلقہ افسران دفاتر سے غائب، کمشنر حیدرآباد خالد حیدر شاہ کا دورہ ،اظہار برہمی، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل زاہد شر انتظامی طور پر مکمل ناکام ہو چکے ہیں جس کے باعث شہریوں کو موسم سرما کی پہلے بارش میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ، گزشتہ رات پڑنے والی بارش 3 سے 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی لیکن ادارہ ترقیات اور واسا معمولی بارش کی آب نکاسی میں ناکام ہوگئے ہیں، کمشنر حیدرآباد خالد حیدر شاہ نے بارش کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قاسم آباد اور لطیف آباد کی پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور اسٹاف کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کا اظہار کیا، کمشنر نے ڈائریکٹر جنرل، ایکٹنگ ایم ڈی واسا اور ایگزیکٹو انجینئر لطیف آباد کی بغیر اطلاع دیے ہیڈکوارٹرز سے غائب ہونے پر بھی اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈائریکٹر فنانس واسا محسن نذر کو فوری آب نکاسی کی ہدایت دیں، واضح رہے کہ زاہد شر کی جانب سے بطور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات حیدرآباد کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ادارہ معاشی و انتظامی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا جبکہ ڈی جی نے ایک ہی افسر کو دو دو عہدے دے کر اپنا سسٹم لاگو کردیا ہے ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد بھی ڈائریکٹر جنرل کو ناقص کارکردگی پر خط لکھ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں