میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول اسپتال میرپورخاص، محکمہ صحت و اینٹی کرپشن بااثر اکاؤنٹنٹ کے آگے بے بس

سول اسپتال میرپورخاص، محکمہ صحت و اینٹی کرپشن بااثر اکاؤنٹنٹ کے آگے بے بس

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سول ہسپتال میرپورخاص، غیرقانونی بھرتی شیر محمد چانھیو گریڈ 17 میں پہنچ گیا، محکمہ صحت کے سابقہ سسٹم کے سرغنہ کا چہیتا گزشتہ پانچ سال سے اکاؤنٹنٹ کے عہدے پر براجمان، نیب نے بھرتی غیرقانونی قرار دی، جعلی لیٹر پر تنخواہیں جاری کروائیں، گریڈ 11 سے 17 میں پہنچا، محکمہ صحت و اینٹی کرپشن بااثر اکاؤنٹنٹ کے آگے بے بس، تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال میرپورخاص میں اکاؤنٹنٹ کے عہدے پر براجمان شیر محمد چانھیو غیرقانونی بھرتی کے بعد غیرقانونی طور گریڈ 17 حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے ، روزنامہ جرأت کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق شیر محمد چانھیو 2011میں کلرک کے عہدے پر ملیریا پروگرام سانگھڑ میں بھرتی ہوا، نیب نے شیر محمد چانہیو کی بھرتی کو غیرقانونی قرار دیا تاہم 2017 میں اس کا تبادلہ سول ہسپتال میرپورخاص کردیا گیا، گریڈ 11 میں بھرتی شیر محمد چانھیو گریڈ 14، 16 میں ترقی حاصل کرتا ہوا محکمہ صحت کے سابقہ سسٹم کے سرغنہ کی توسط سے غیرقانونی طور پر گریڈ 17 میں پہنچا، بااثر اکاؤنٹنٹ محکمہ صحت کے سابقہ سسٹم کا اہم کارندہ گردانا جاتا ہے ، شیر محمد چانھیو کے خلاف سابقہ کمشنر نے لیٹر بھی لکھا تاہم بااثر اکاؤنٹنٹ نے محکمہ صحت کی انسپکشن ٹیم سمیت کمشنر کو رکارڈ دینے سے انکار کردیا اور انسپکشن ٹیم نے تحریری طور محکمہ صحت کے سیکریٹری کو لیٹر بھی بھیجا تاہم شیر محمد چانھیو کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی، شیر محمد چانھیو کے خلاف اینٹی کرپشن میں کروڑوں روپے کی تحقیقات زیر تفتیش ہیں لیکن سسٹم کا اہم کارندہ ہونے کے باعث محکمہ صحت کے افسران و اینٹی کرپشن شیر محمد چانھیو کے آگے بے بس دکھائی دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق شیر محمد چانھیو نے 6 سال کے دوران ادویات کی خریداری، ٹینڈرز، پی او ایل و دیگر مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرکے اثاثہ جات بنائے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں